پلاہوڑی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری غضنفر جمشید کویت نے حضرت سید زینب کے مزار پر حملے کی مذمت کی
Posted on July 24, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : پلاہوڑی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری غضنفر جمشید کویت نے حضرت سید زینب کے مزار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے نہ صرف پاکستان اور اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔ بلکہ ایسے واقعات سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے۔ انکا کا مزید کہنا ہے کہ حضرت سید زینب کے مزار پر حملہ تکلیف دہ اور مایوس کن ہے۔
اس طرح کہ واقعات کی روک تھام کے لیے اُمت مسلمہ کو ٹھوس اقدامات کرتے ہوں گے۔ تا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونمانہ ہو سکیں۔ تمام اُمت مسلمہ ڈٹ کر ایسے دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسی گھٹیا حرکت کرنے والے انسان کہلوانے کے حقدار نہیں۔