ملکہ (نمائندہ خصوصی) پلاہوڑی گائوں میں پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ اور evo کی سروس دھکا سٹارٹ صارفین کنکشن ختم کروانے پر مجبور۔
تفصیل کے مطابق پلاہوڑی گائوں میں پی ٹی سی ایل کا سسٹم کئی سالوں سے ڈیڈ تھا مگر چند ماہ قبل پی ٹی سی ایل کے ملازمین نے پی ٹی سی ایل کی کیبل کور یپیئر کر کے ڈیڈ سسٹم کو بحال کر دیا تھا۔
تقریبا ایک ماہ چلنے کے بعد پھر ڈیڈ ہو گیا جس کی و جہ سے صارفین نے نئے کنکشن لگوانے کے بعد اپنے ٹیلی فون کنکشن ختم کروا دیے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس جدید دور میں ہم ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔ او ر ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ٹیلی فون او ر انٹر نیٹ کے بغیر ہمارا گزارہ مشکل ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر لوگ اوور سیز میں مقیم ہیں۔ صارفین نے صدر پی ٹی سی ایل اور محکمہ کے دیگر افسران سے جلداز جلد پی ٹی سی ایل اور براڈ بینڈ کی بہتر ین سرو س مہیا کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔