مدعیان اور گواہ مقدمات میں ملزمان کی شناخت سے منحرف ہونے لگے

Suspects

Suspects

کراچی (جیوڈیسک) ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث ملزمان کو گواہوں اور مدعیان مقدمہ کی جانب سے عدالت میں شناخت نہ کرنے اور گواہی سے منحرف ہونے کے رحجان میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے باعث ملزمان عدم ثبوت بری ہو رہے ہیں وکیل سرکار منحرف گواہوں اور مدعی مقدمات کے خلاف کارروائی کی استدعا نہیں کر رہے، تفصیلات کے مطابق اس وقت ماتحت عدالتوں میں ڈکیتیوں اور لوٹ مار کے الزامات پر مشتمل 10 ہزار مقدمات زیر سماعت ہیں۔

مقدمات میں گواہوں اور مدعیان کی جانب سے ملزمان کو شناخت نہ کرنے اور بیانات سے منحرف ہونے پر درجنوں ملزمان عدالتوں سے بری ہوچکے ہیں اور ملزمان کی عدم شناخت اور گواہوں کے منحرف ہونے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔

تھانہ سہراب گوٹھ نے ڈکیتی کے الزام میں ملزم محمد خان کو 2012 میں گرفتار کیا تھا ملزم نے مفرور ساتھیوں شاہ زیب اور نور خان کے ہمراہ مدعی محمد مبین کے گھر میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اور فرار ہوتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔