پلان کے مطابق کھیلے اور ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے، مالنگا

Sri Lanka Win

Sri Lanka Win

ڈھاکا (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو پہلی بار کامیابی دلانے والے کپتان لیستھ مالنگا نے فائنل میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پلان کے مطابق کھیلے اور ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے،انتہائی مسرور مالنگا نے مزید کہا کہ کمارسنگاکارااور مہیلا جے وردھنے جیسے تاریخ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے۔

دریں میچ کے ہیرو اورسری لنکا کے ماسٹر بیٹسمین کمار سنگا کارا نے کہا کہ ورلڈٹی20 جیتنے کا خواب پورا ہو گیا، ساتھی کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

انھوں نے کہا کہ بولروں نے آخرکے اوورز میں اچھی کارکردگی دکھائی اور بھارت کو بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے روکا۔