کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں اربن یونٹ پنجاب کے چیف ایگزیکٹو بھی سوار تھے۔
اسپیشل سیکرٹری فنانس پنجاب مجاہد شیر دل کے مطابق ان کے بھائی خالد شیر دل بھی پی آئی اے کی بد قسمت پرواز پر نجی کام سے کراچی گئے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد سمیت دیگر اعلی افسران جی او آر ون میں خالد شیر دل کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ گئے۔
خالد شیر گریڈ 21 کے آفیسر اور سابق چیف سیکرٹری اے زیڈ کے شیر دل کے صاحبزادے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 97 افراد کے جاں بحق ہو گئے ہیں۔