برلن (جیوڈیسک) فرانس میں حکام کے مطابق ایک جرمن کمپنی ’’جرمن ونگز‘‘ کے طیارے میں ہلاک 150 افراد کی نعشوں کی تلاش کا کام ازسر نو شروع کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے باعث سپین میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فرانس، جرمنی اور سپین کے سربراہان مملکت نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
بدھ کو وزارت داخلہ نے کہا کہ کاک پٹ کا وائس ریکارڈ مل گیا ہے جسے حادثے میں نقصان پہنچا ہے تاہم اس سے معلومات فراہم ہوسکتی ہیں۔ ادھر جرمنی میں ہلاک ہونیوالے طلباء کی یاد میں سکول میں شمعیں روشن کی گئیں طلباء آنسو بہاتے رہے۔