پلاننگ کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 41 ارب 21 کروڑ جاری کیے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پلاننگ کمیشن نے بھاشا ڈیم زمین کی خریداری کیلیے 3 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ دس دن کے دوران مجموعی طور پر 41 ارب 21 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 3 ارب 70 کروڑ، فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ارب 32 کروڑ، کراچی میں نیو کلئیر پاور پلانٹ منصوبے کی فزیبلٹی کے لیے 33 ملین۔ اس منصوبے سے1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

انصاف کی فراہمی منصوبے کے لیے 46 کروڑ تھرپارکر میں 50،50 میگاواٹ کے 2 پاور پلانٹس لگانے کے لیے 75 کروڑ روپے مختلف شاہراں کی تعمیر اور مرمت کے لیے 5 ارب 70 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔