پلاننگ کمیشن کا ملکی ترقی کی 5 سالہ حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع

Planning Commission

Planning Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پلاننگ کمیشن نے ملکی ترقی کی پانچ سالہ حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق توانائی بحران حل کر کے شہریوں کو سستے نرخوں بجلی فراہم کی جائے گی۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق حکمت عملی کی تیاری کے دوران مالیاتی خسارے میں کمی اور خود انحصاری کے حصول کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ٹیکس اصلاحات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔

ملکی ترقی کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور امن و استحکام بحال کیا جائے گا۔ حکمت عملی کی تیاری میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ حکمت عملی کو مضبوط معیشت، مضبوط پاکستان دو ہزار تیرہ اٹھارہ کا نام دیا گیا ہے۔