پنجاب میں ڈینگی کے 36 نئے کیس سامنے آ گئے

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) صوبے بھر میں مزید 36 افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنیوالے کیسز کی تعداد 87 ہو گئی۔

ناقص منصوبہ بندی اورمقررہ وقت پر انسدادڈینگی مہم شروع نہ کرنا ڈینگی کے فروغ کا سبب بن رہا ہے، صوبائی حکام کی ناراضگی سے بچنے اور اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے حقائق کے برعکس رپورٹس بھجوائے جانے کا بھی انکشاف ہواہے۔