میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیووا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں ٹی ٹونٹی لیگ کے ذریعے کھلاڑی بے انتہا پیسہ کما رہے ہیں جس کا کرکٹ کے حوالے سے سوچا بھی نہیں جاتا تھا۔
اس طرح کی صورت حال کھلاڑیوں کو کمانے کی طرف راغب کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں طرز کرکٹ کی الگ الگ ضروریات کے باعث کوئی بھی ٹیم غلبہ حاصل نہیں کر پاتی۔ جب تینوں طرز کرکٹ کا موازنہ کیا جائے تو میرے خیال میں آسٹریلیا اس کے قریب ترین ہے۔
ہندوستان کے پاس اہلیت ہے اور انگلینڈ بھی اچھے انداز میں ابھر رہا ہے۔ میرے خیال میں تین مختلف ٹیموں کو مکمل برابری کی سطح پر پرکھنا ناممکن ہے۔