کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ نے کہا ہے کہ کھلا ڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں قیام امن اور معاشرے سے منفی سرگرمیوں کے خاتمے میں کھلاڑی ہی نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، صحت مند ذہن، صحت مند جسم اور یہ دنوں ملک ہی صحت مند معاشرہ جنم دیتے ہیں کھیلا اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کو جاری رکھ کر دھرتی مہران کو امن و آشتی کا گہوراہ بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی اسٹیڈیم پر آل کراچی عمر خطاب اینڈ بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر شمیم قریشی ، سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ عبدالحق ،آرگنائزنگ سیکریٹری محمد عارف ایڈوکیٹ ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل ،خازن اعجاز احمد ،انسپکشن ٹیم وزیر اعلیٰ سندھ کے رکن غلام یاسین ،رضیہ کامران ،محمد کامران ،نادر فاروق ،محمد حنیف ،سید محمد سجاداور دیگر بھی موجود تھے ۔نادر حسین خواجہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سندھ حکومت سندھ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ساتھ نوجوانوں کو بہترین معاشرے کی فراہمی کے لئے بھی جدو جہد کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے اور اس پر تیزی کے ساتھ سندھ حکومت کام کا عملی بنیادوں پر آغاز کرچکی ہے جس کی مثال شاہ فیصل کالونی کی عوام خصوصاً نوجوانوں کے لئے یہاں موجود وسیع و عریض کھیل کے میدان کو معیاری اسٹیڈیم بنا نے کا آغاز کرچکی ہے انشا اللہ بہت جلد شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں ایک معیاری اسٹیڈیم کے ساتھ شوٹنگ بال اور اسپورٹس جمنازیم میں انڈور گیمز سے مستفیذ ہو سکیں گے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے کھیل کے میدانوں پر قائم تجاوزات اور تعمیرات اور غیر قانونی بچت بازاروں کی جانب توجہ دلا ئی جس پر وزیر اعلیٰ زندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ نے کہاکہ کے ایم سی ،ڈی ایم سیزسمیت ضلع انتظامیہ فوری ایکشن لیتے ہوئے کھیل کے میدانوں سے تجاوزات ،تعمیرات اور بچت بازاروں کو ختم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے شوٹنگ بال کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ شوٹنگ بال سندھ کا روائیتی کھیل ہے اسے فروغ دینے کے لئے حکومت سندھ اور میں ذاتی حیثیت سے آ پ سے بھر پور تعائون کروں گا ۔تقریب کے اختتام پر سانحہ درگاہ شاہ نورانی میں شہید ہونے والوں کے لئے دعاء کی گئی۔ جاری کردہ ،میڈیا کوارڈینٹر