کھلاڑی سپر سٹارز کے ناموں والی شرٹس پہن کر ان ایکشن

Players

Players

انگلینڈ میں فٹبال کے مقامی کھلاڑیوں نے لیجنڈز کی یاد تازہ کر دی۔ موجودہ اور ماضی کے سپر سٹارز کے ناموں کی شرٹس پہن کر اِن ایکشن ہوئے۔ ہیمپشائر کانٹی کی فارن بورو کلب کے فٹبال کھلاڑیوں نے یہ زبردست آئیڈیا پیش کیا۔ ایک غیر معروف کلب کے نو عمر فٹبالرز نے مشہور زمانہ کھلاڑی لیونل میسی اور ڈیوڈ بیکھم کے نام کی شرٹس پہنیں۔

یہ عام سا میچ اس وقت زیادہ دلچسپ ہو گیا جب ماضی کے نامور فٹبالرز پیلے، میراڈونا، زیڈان کے ناموں کو گرانڈ میں پکارا جا رہا تھا۔ ماضی کے سٹار یہاں نہیں تھے لیکن ان کے ناموں کی شرٹس پہنے کھلاڑیوں نے اپنا خواب پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پرستاروں کو بھی پرجوش کر دیا۔