کرکٹرز کے لیے پی سی بی کی عیدی ویسٹ انڈیز سیریز ہیروز کیلیے انعامات

Misbah-Ul-Haq - Shahid Afridi

Misbah-Ul-Haq – Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کوعیدی مل گئی، معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں کو دو دو لاکھ روپے انعامی رقم دی دیگی، رنز کی برسات کرنیوالوں پرپیسوں کی بارش ہو گئی، وکٹیں اڑانیوالوں کو بھی عیدی ملے گی۔

ہر کھلاڑی پر دودو لاکھ روپے نچھاور ہوں گے، جبکہ ون ڈے کے مین آف دی سیریز مصباح الحق کوملیں گے اضافی چار لاکھ روپے، بہترین بولنگ پر شاہد آفریدی کو بھی چار لاکھ روپے ملیں گے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کے ہیرو بھی پیچھے نہیں ر ہے انہیں بھی چار لاکھ روپے اضافی دیے جائیں گے۔ عمر اکمل کو بھی چار لاکھ روپے کا بونس ملے گا۔