کراچی (جیوڈیسک) ہیڈ کوچ معین خان نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کی بیٹنگ پر فارمنس پر تشویش ہے ، پاکستان ٹیم اور کرکٹ کو بہتر مستقبل دینا ہے تو کرکٹ بورڈ کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
بنگلادیش میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست پرٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے کے بعد وطن آمد کے موقع پر کراچی اےئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ 17 اوورز تک میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا، گراوٴنڈ میں کھلاڑی ہی لڑتے ہیں، ہم نے حکمت عملی دے دی تھی، کھلاڑیوں کی بیٹنگ پرفارمنس پر تشویش ہے۔
معین خان نے مزید کہا کہ آخری 5 اوورز میں پٹائی کے بعد بیٹسمینوں پر پریشر آگیا تھا، ٹیم اور کرکٹ کو بہتر مستقبل دینا ہے تو بورڈ کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔