اسلام آباد (جیوڈیسک) جادو گر سپنر سعید اجمل دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور فٹنس پر نالاں نظر آئے۔ انہوں نے بورڈ سے ڈومیسٹک سطح پر فٹنس کا معیار مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ٹیم کے فٹنس کوچ ڈین ووڈ فورڈ نے کہا کہ وہ کیمپ میں پلیئرز کی فٹنس پر محنت کر رہے ہیں، کرکٹ میں ٹیلنٹ اور مہارت کے علاوہ اچھی فٹنس بھی اہم ہے۔
فاسٹ باؤلر محمد سمیع نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، انہیں امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ اس سال بھی اسلام آباد ہی جیتے گا۔