کھلاڑیوں سے اچھا سسٹم بنتا ہے، سسٹم سے کھلاڑی نہیں، شعیب اختر

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ سب کھانے کے بہانے اور ٹوپی ڈرامے ہیں، ٹیم کو جیت کی راہ پر لگانا ہے تو ٹھیک آدمی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بہتر بنانے کے لئے کسی بندے دے پتر کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم سے جس دن مہندرا سنگھ دھونی باہر ہوئے، وہیں انڈین ٹیم کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ کھلاڑیوں سے اچھا سسٹم بنتا ہے، سسٹم سے کھلاڑی نہیں۔