کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ سلیکشن کمیٹی کو بھجوا دی

Report

Report

دورہ ویسٹ انڈیز کے انتخاب کے لئے پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ سلیکشن کمیٹی کو بھجوادی گئی۔ آل رانڈر شاہد آفریدی سب سے فٹ پلئیر قرار دیئے گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کی نگرانی میں شاہد آفریدی، عبدالرحمان سمیت دس کھلاڑیوں کا لاہور میں فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ جس کی رپورٹ سلیکشن کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب رپورٹ کو مدمنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

چیمپئینز ٹرافی کے لئے ٹیم حصہ نہ بننے والے شاہد آفریدی کو رپورٹ میں تمام کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ قرار دیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں سینئیر کھلاڑیوں کو جونئیر سے زیادہ فٹ بتایا گیا ہے۔ پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز چودہ جولائی سے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس دورے میں پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔