پیرس (جیوڈیسک) پیرس میں ہونے والے ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر 2 اینڈی مرے کو شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔
ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے بڑے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے جیسے بڑے کھلاڑیوں میں مقابلہ ہوا، سربئین عالمی نمبر ایک نے اپنے تجربے اور مہارت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔
انہوں نے اینڈی مرے کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا، نوواک جوکووچ نے میچ میں چھ دو اور چھ چار سے فتح حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی ،اس جیت کے بعد انہوں نے رواں سال اپنا چھٹا ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔