لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے چیف کوارڈینیٹر اور میڈیا ایڈوائزر امتیاز علی شاکر نے کہا کہ عمران خان 14 اگست کو ناکام شوکرکے اپنی مردہ سیاست دفن کر دیں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاست کی الف ب سے واقفیت نہیں رکھتا، قوم کی دعائوں سے ورلڈ کپ جیت جانے پر اپنے آپ کو ہیرو سمجھ بیٹھا اور اب سیاست کی دینا میں اپنی رسوائی کا سامان کرنے میں مصروف ہے۔
قوم کرکٹ کے کھلاڑی کو سیاستدان نہیں کھلاڑی کے طور پر جانتے ہیں، وہ سیاست کو بھی کرکٹ کا میدان سمجھتے ہیںاورروز ایک گیند سے دوکٹیں گرانے کا بیان دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ سیاست کھیل نہیں ہے، عمران خان سیاست کو سمجھیں سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے۔