ایل ڈے پلازہ آتشزدگی،لاہور ہائی کورٹ کی چیف سیکرٹری،پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ،چیف سیکرٹری،پنجاب حکومت سے 7جولائی کو آتشزدگی کے واقعہ کے حوالے تحریری رپورٹ طلب کر لی۔درخواست گزار کے وکیل نوشاب اے خان کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا۔

کہ ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں جو کہ سرا سر انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ عمارت کی تعمیر کے دوران بلڈنگ بائی لاز کا خیال نہیں رکھا گیا۔

عدالت واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں سخت سزا کا حکم سنائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ،چیف سیکرٹری،پنجاب حکومت سے 7جولائی کو تحریری رپورٹ طلب کر لی۔