لاہور(جیوڈیسک)پنجاب کے نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی نے ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کیلئے سیکریٹری مواصلات وتعمیرات کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے آگ کی تحقیقات کیلئے سیکریٹری مواصلات وتعمیرات پنجاب عابد جاوید کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
جو 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا ، وزیراعلی معائنہ ٹیم کے ممبر ٹیکنیکل اکبر علی ، ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ہارون رفیق اورایڈیشنل کمشنر لاہور غلام سرور سمیت دیگر حکام بھی کمیٹی شریک ہیں۔