پلازوں کی بیسمنٹ (تہہ خانوں) میں مختلف اقسام کی 200 کے قریب قائم کی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن۔
Posted on January 1, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد : غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا مرکز ایف الیون کے چار پلازوں کی بیسمنٹ (تہہ خانوں) میں مختلف اقسام کی 200 کے قریب قائم کی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ ان تجاوزات میں پلازوں کی بیسمنٹ میں بنائی جانے والی غیر قانونی دکانیں اور پلازوں کی راہداریوں کے علاوہ غیر قانونی شیڈز اور کیبن وغیرہ شامل ہیں۔
یہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سی ڈی اے کے بائی لاز کی صریحاً خلاف ورزی تھیں جس پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 140اہلکاروں نے اس کاروائی میں حصہ لیا جبکہ تھانہ شالیمار کے اے ایس پی اور ایس ایچ او بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھی جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com