کرم ایجنسی(جیوڈیسک)کرم ایجنسی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہو گئی۔ مرنے والوں کے ورثا کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔کرم ایجنسی این اے اڑتیس میں جے یو آئی کے امیدوار منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے کے مزید آٹھ زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہو گئی ہے۔
مرنے والے اکیس افراد کی نماز جنازہ پارا چنار میں ادا کر دی گئی۔ دوسری جانب جے یو آئی ف کے امیدوار منیر اورکزئی نے جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا کو 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ دھماکے کے بعد کرم ایجنسی میں علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔