اسلام آباد (جیوڈیسک) میں خودکش دھماکے کیخلاف مجلس وحدت المسلمین نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف سوات طرز کے آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ناکام ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں دیوار سے لگانے کی کوششیں بند ہونی چاہیں۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار، کوئٹہ، کراچی اور پشاورسمیت ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردوں کیخلاف سوات طرز کا آپریشن کیا جائے۔ پنجاب میں ان کی کمین گاہوں کوفی الفور ختم کیا جائے بصورت دیگر حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے اور ایوانوں کا گھیرائو کیا جائیگا۔