کرم ایجنسی : چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سیکورٹی اہلکار زخمی،4 حملہ آورہلاک

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی(جیوڈیسک)کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغان طالبان نے حملہ کردیا،حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں4افغان شدت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے شبک میں افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پورٹ پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 4افغان شدت پسند ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد علاقے میں اعلی حکام پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔