پاراچنار (جیوڈیسک) کرم ایجنسی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے امن گیمز کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں مقامی انتظامیہ اور فاٹا کی جانب سے منعقد ہونے والے امن گیمز کے مقابلے ختم ہو گئے۔ مقابلوں میں ایجنسی بھر سے فٹ بال کے 32 اور کرکٹ کے 25 ٹیموں نے حصہ لیا۔
فٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد سول اسٹیڈیم پاراچنار اور کرکٹ کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں ہوئے کھیلوں کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ علاقے میں طویل بد امنی کے بعد امن گیمز کے مقابلوں میں قبائل اور کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، کھلاڑیوں کا مطالبہ تھاکہ اس قسم مقابلے آئندہ بھی ہونے چاہئیں۔