کرم ایجنسی : شلوزان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 افراد زخمی

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقے شلوزان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اپر کرم ایجنسی کے علاقہ شلوزان میں 2 مقامی باشندے لکڑیاں کاٹنے کیلئے پہاڑی کی جانب جا رہے تھے۔

کچے راستے میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے سید حسن علی شاہ اور سید کرم علی شاہ شدید زخمی ہو گئے، اسپتال ذرائع کے مطابق سید حسن علی شاہ کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔ پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔