نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کسی کو خوش کرنے کے لئے جماعتہ الدعوہ کے سربراہ حافظ سیعد کو جیل میں نہیں ڈال سکتے۔
نئی دلی سے جاری اپنے ایک بیان میں عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی صحافی ڈاکٹر ودیک اور حافظ سعید کے درمیان ہونے والی ملاقات کا نہ تو حکومت کوعلم ہے اور نہ ہی اس سے کوئی تعلق، حافظ سعید اور بھارتی صحافی کی ملاقات محض 2 افراد کا ذاتی معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش پر حافظ سیعد کو جیل میں نہیں ڈال سکتے اور حافظ سیعد پر مقدمہ چلانے کے لئے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے۔
واضح رہے کہ بھارتی صحافی ڈاکٹر ودیک کی پاکستان میں حافظ سیعد سے ملاقات نے بھارت کے ایوانوں میں بھی ہلچل مچا کر رکھ دی ہے اور اپوزیشن کی جانب سے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے۔