پلندری پولیس کا ایک اور کارنامہ 12 گھنٹوں کے اندر کیری ڈبہ بازیاب کرا لیا
Posted on July 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی ( امجد چوہدری) پلندری پولیس کا ایک اور کارنامہ ۔12 گھنٹوں کے اندر کیری ڈبہ بازیاب کرا لیا۔ ایک ملزم بھی گرفتارکر لیا۔ سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، ٹرانسپورٹرز سمیت عوام کا فرض شناس پولیس آفیسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو انعامات سے نوازنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی سے پانچ افراد نے کیری ڈبہ نمبری D.B-821 پلندری کے لئے بک کروایا۔
ان پانچوں افراد کا تعلق ضلع پلندری کے مختلف علاقوں سے تھا۔ انہوں نے ڈرائیور کو پہلے حیلے بہانوں سے جنگل کی طرف لایا اور موقع دیکھ کر اسے رسیوں سے باندھ کر پھینک دیا۔ اور کیری ڈبہ لے کر فرار ہو گئے۔ ڈرائیور کادی دیر کی کوشش کے بعد سڑک پر پہنچا اتفاقاً وہاں سے اے ایس آئی یاسر اپنے موٹر سائیکل پر گھر کی طرف جا رہے تھے جنھوں نے ایک شخص کو اکیلے جنگل میں دیکھا تو اس سے پوچھ گچھ کی تو ڈرائیور نے تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا۔
جس پر انہوں نے فوری طور پر ایس پی صاحب پلندری کو فون کیا ۔اور تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کمال مہارت سے ضلع پلندری کی ناکہ بندی کروا دی اور ڈی ایس پی، پی ڈی ایس پی ،ایس ایچ او تھانہ پلندری سید نقوی کو فوی ہدایات جاری کیں جنھوں نے پوری رات کی کوششوں کے بعد رات تین بجے کیری ڈبہ کو ایک ملزم سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔
پلندری پولیس کی اس دلیری اور فرض شناس ٹیم نے جس مہارت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی سے کیری ڈبہ بازیاب کرایا اس پر اہلیان کوٹلی نے مبارکباد پیش کی ہے اور ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کو انعامات سے نوازیں۔
دریں اثناء تاجر رہنماؤں راجہ اصغر، راجہ ارشد، راجہ طارق، سرور کیانی، اور سرفراز احمد نے ایس ایس پی پلندری، ڈی ایس پی ، پی ڈی ایس پی ،ایس ایچ او تھانہ پلندری سید نقوی اور اے ایس آئی یاسر کو فرض شناسی پر ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہین انعام سے نوازا جائے۔