کویت سٹی (جیوڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے اپنے ایگزیکٹو کمیٹی کے 16 ارکان سمیت پی ایل او کی سربراہی سے مستعفی ہونے اعلان کر دیا تاہم ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاحال وہ فلسطین کے صدر رہیں گے۔
العربیہ نے ایک اسرائیلی اخبارکے حوالے سے کہاہے کہ پی ایل اوکے اعلی مذاکرات کار اور معروف فلسطینی رہنماء صائب عریقات، محمود عباس جگہ تنظیم کی قیادت کریں گے۔
اسرائیلی اخبار ’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ نے ایک ہفتہ قبل اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ محمود عباس پی ایل او کی صدارت کے منصب سے اپنے سولہ ایگزیکٹو کمیٹی ارکان سمیت مستعفی ہو جائیں گے ان کا پی ایل او کی صدارت مستعفی ہونا دراصل سیاسی عدم استحکام اور دھڑے بندی کا مظہر ہو گا۔
فلسطین کی قومی کونسل نے پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب ایک ماہ کے اندر اندر انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی سالہ محمود عباس نے 2005ء میں رام اللہ حکومت زمام کار سنبھالی تھی ماضی میں وہ متعدد بار استعفیٰ کے ساتھ فلسطین نیشنل اتھارٹی کو تحلیل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔