سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے: چودھری شاہد

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے موجودہ ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں افراتفری، انارکی اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، لاشوں کی سیاست پاکستان میں ایک اور مارشل لاء کی راہ ہموار کر دے گی۔

فریقین ہوش کے ناخن لیں اور پرامن راستہ اختیار کریں، پی پی 93 کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واقعے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر کام کریں اور امن و امان کی ناعاقبت اندیش فیصلوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو قابو میں لائیں۔