تحریر: شاہد اقبال شامی یار یہ بڑھیا بڑی گھوسٹ ہے اس کا کچھ کرنا پڑے گا یہ پلاٹ بہت قیمتی ہے اگر ہمارے ہاتھ لگ گیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے ایسا کرتے ہیں اس کو دھکے دے کر نکال دیتے ہیں ملک بولا نہیں یار سارے بستی والے اس کا ساتھ دیں گے زبردستی قبضہ بھی مشکل ہے لالچ میں یہ نہیں آتی
سوچو سب سوچو! کافی دیر سے خاموش بیٹھا کالو بولا گستاخی کا الزام لگاتے ہیں اگلے دن اس کے گھر کے باہر جلے ہوئے اوراق ملے احتجاج ہوا بوڑھی بیوہ دربدر ہوئی زمین پر قبضہ مافیا نے کر لیا