پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سٹی صدر چوہدری یاسر امین مرل نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور المناک واقعہ ہے
Posted on September 24, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سٹی صدر چوہدری یاسر امین مرل نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور المناک واقعہ ہے جس میں معصوم مسیحی بھائی لقمہ اجل بنے ہیں، ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کا کوئی مذہب نہیں، جن لوگوں نے معصوم جانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
انہیں قرار واقعہ سزا دینا حکومت کا فرض بنتا ہے، اور جو لوگ دہشت گردی کے واقعات میں معصوم جانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم کی ضرورت ہے، یاسر امین نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مسیحی بھائیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔