وزیراعظم کی سود سے پاک 3.5 ارب روپے کی قرض اسکیم کی منظوری

Nawaz Sharif Meeting

Nawaz Sharif Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے سود سے پاک 3.5 ارب روپے کی قرض اسکیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کا کہناہے کہ چھوٹے قرضے غریب کی سماجی زندگی میں تبدیلی کا ذریعہ ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مائیکرو فنانس اسکیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ 50 ہزار روپے تک کا سود سے پاک قرض معاشی سرگرمیوں کے لیے دیا جائے گا۔

سود سے پاک قرض این ایف سی ایوارڈ فارمولے تحت دیا جائے گا، اسکیم سے دس لاکھ افراد مستفید ہوں گے، آغاز جون کے تیسرے ہفتے سے کیا جائے گا۔