روس (جیوڈیسک) روس نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے مغربی پروپیگنڈہ کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ جس میں شامی حکومت کے خلاف اپنے ہی لوگوں کے خلاف آزادانہ کیمیائی ہتھیاروں استعمال کا ہے۔ روسی ماہرین نے سائٹ کا دورہ کرکے ماحولیاتی نمونے لینے کے بعد رپورٹ مکمل کرکے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو آگاہ کیا ہے۔
نمونے لینے کے بعد ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ شامی حکومت نے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاراستعمال کیے ہیں۔ روسی سفیر نے شامی حکومت کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر مغربی ممالک کے الزامات پر سخت تنقید کی ہے اور اسکو ایک جھوٹا پروپیگنڈہ قراد دیا ہے۔ یاد رہے کہ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے باغیوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے جس سے26 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔