شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے نمونے حاصل کر لئے، اقوام متحدہ

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے نمونے حاصل کرلئے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نمونوں کا تجزیہ کرنے میں دو ہفتے لگیں گے۔

بیس ارکان پر مشتمل اقوام متحدہ کے تفتیش کار وفد نے شامی دارالحکومت میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اقوام متحدہ کے وفد میں عالمی ادارہ صحت کے تین ممبران بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں اقوام متحدہ کے وفد کو سیکیورٹی کے سخت حصار میں شواہد اکھٹے کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے زہریلی گیس سے بچاو کے ماسک بھی پہن رکھے ہیں اور متعلقہ جگہوں کی تفتیش کر رہے ہیں۔