دمشق (جیوڈیسک) شام میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں 62 باغی ہلاک ہوگئے۔ میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں 62 باغی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے حقوق انسانی نے ایک مبصر گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دمشق کے مشرقی قصبہ آدرا میں علی الصبح سکیورٹی فورسز نے باغیوں پر حملہ کیا۔
جھڑپوں میں 62 باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ملکی خبر رساں ادارے نے باغیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی تاہم کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق النصری فرن سے تھا۔