وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

Prime Minister - Fazlur Rehman

Prime Minister – Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں طالبان سے مذاکرات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی ف کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور طالبان سے مذاکرات کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جبکہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو دورہ امریکہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا ملاقات میں کہنا تھا کہ قومی قیادت کی طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے سوچ قابل اطمینان ہے۔قوم نے ن لیگ کی حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے تاکہ امن عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔