وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا
Posted on February 3, 2020 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Iftikhar Durrani
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں، ان کے کابینہ سے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں 25 وفاقی وزراء، 4 وزرائے مملکت شامل ہیں جن میں 5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود دفتر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ افتخار درانی نے استعفیٰ دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com