شام پر ممکنہ حملے کیخلاف وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاج

White House Protest

White House Protest

واشنگٹن (جیوڈیسک) شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف وائٹ ہاوس کے سامنے امریکی شہریوں نے احتجاج کیا ۔سینکڑوں مظاہرین وائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوئے جس کے بعد دارالحکومت کی سڑکوں پر ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے مارچ کیا، پلے کارڈ میں کانگریس سے مطالبہ کیا گیا تھا۔

شام کیخلاف فوجی کارروائی نہ کی جائے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں اس وقت 56 فیصد عوام امریکا کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ہیں۔ دوسری طرف کئی ارکان کانگریس بھی شام پر فوجی کارروائی کے حق میں نہیں۔