شام: صوبہ ادلب میں فوج کا فضائی حملے، 29 افراد جاں بحق

Shame

Shame

شام کے صوبہ ادلب میں افطار سے چند لمحے قبل فوج کے فضائی حملے میں آٹھ خواتین اور چھ بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شامی فوج نے شمال مغربی صوبہ ادلب کے دیہی علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کیمطابق شامی فوج نے پانچ فضائی حملے کیے۔ نایک گاں مغرا پر کیا گیا جہاں راکٹ گرنے کے نتیجے میں تیرہ افراد جاں بحق ہوئے۔ جبکہ مجموعی طور پر انتیس ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

آبزرو یٹری کے بیان کے مطابق یہ حملے افطار سے چند لمحے قبل کیے گئے تھے۔ مرنے والوں میں آٹھ خواتین اور چھے بچے بھی شامل ہیں۔