شام میں روسی اسلحہ کی فراہمی پر جرمنی اور امریکہ کی تشویش

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) کے تنازعے پر جرمن اور امریکہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی اسلحہ سے خطے میں امن کو دھچکا پنہچے گا۔ امریکہ اور جرمنی نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کی فوج کو جدید میزائل اسلحہ فراہم نہ کرے۔ اس سلسلے میں شام کے تنازعہ پر واشنگٹن میں گہری تشویش نظر آئی۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ شام کو دیئے جانے والے روسی اسلحے کا خطے پر انتہائی منفی اثر ہوگا جبکہ جرمن وزیر خارجہ گیدو ویسٹر ویلے نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس امن مذاکرات میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ دوسری جانب شام کے قصبے قصیر میں جمعے کو بھی شدید جھڑپ جاری رہی۔

جان کیری اور ویسٹر ویلے نے بشار الاسد کے المنار ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو کے اگلے ہی روز واشنگٹن میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ شامی صدر نے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ روس شام کو جدید دفاعی میزائل سسٹم فراہم کریگا۔