کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ کہ امریکہ کی شام میں مداخلت نا منظور کرتے ہیں۔نواز شریف سہانے خواب دکھا کر آئے تھے، اب فیصلے کرتے ہوئے تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔ٹکراچی میں جماعت اسلامی کے تحت مصر اور شام یکجہتی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ اسلا می دنیا میں اب قرآن و سنت سے رجوع کرنے کی روایت پڑ گئی ہے۔امریکہ کی دھمکیاں اب کارآمد ثابت نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کی منتخب حکومت کو ختم کرکے ان سے مینڈٹ چھین لیا گیا۔
امریکہ اور اس کے حواری سمجھتے ہیں کہ مصر کی تحریک کو دبا کر ختم کیا جاسکتا ہے، مگر یہ ان کی سوچ ہے۔ سید منور حسن کا مزید کہنا تھا کہ کہ ملک با لخصوص کراچی میں انارکی سے بچنے کی خاطر انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا۔ کل تک جو لوگ آئی ایم ایف کے کشکول کو توڑ نے کی باتیں کیا کرتے تھے، آج وہی قرضے لے رہے ہیں۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے ساتھ طلم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف تاخیر مت کریں بلکہ جلدی فیصلے کریں۔ ریلی کے اختتام پر 5 قراردادیں منظور کی گئیں جن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کے مطالبے کی قرارداد بھی شامل ہے۔