نیویارک (جیوڈیسک) شام میں امریکی فوجی مداخلت کے امکانات کو سابق نائب صدارتی امیدوار سارہ پیلن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کہتی ہیں ،شام کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔ سارہ پیلن کہتی ہیں شام کے لوگ، شام کے لوگوں پر حملے کر رہے ہیں اور امریکا انہیں اس بات کی سزا ، ان پر مزید بمباری کر کے دینا چاہتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سارہ پیلن نے لکھا کہ۔صدر اوباما امریکا کو شام کی خانہ جنگی میں دھکیل رہے ہیں۔
اسکا اختتام کیا ہوگا، خود صدر اوباما بھی نہیں جانتے۔شام میں اس سے پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر ایک لاکھ سے زائد افراد قتل کر دئیے گئے لیکن امریکا نے مداخلت نہیں کی۔ لیکن اب مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ایک ہزار افراد کی ہلاکت پر امریکا فوجی مداخلت کررہا ہے۔ سارہ پیلن نے فیس بک پر اپنے اسٹیٹس پر لکھا کہ معاملے کو اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔