اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسحاق ڈار کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین کا گروپ اپنی نشستوں سے اٹھ کر لابی کی نشتوں پر بیٹھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب اسحاق ڈار نے اپنی تقریر کا آغاز کیا تو مسلم (ن) کے ناراض اراکین اپنی نشستیں چھوڑ کر چلے گئے۔ناراض اراکین کو جاتا دیکھ کر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور شیخ آفتاب ناراض گروپ کے اراکین کے پیچھے گئے اور منت سماجت کر کے واپس ایوان میں لے آئے۔
لیگی ایم این اے نجف عباس سیال کا کہنا تھا کہ ’’ احتجاج کی وجہ بہت سارے مسائل ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونا ہے‘‘۔احتجاج کرنے والوں میں نجف سیال ،راؤاجمل ،جعفراقبال اور ریاض الحق سمیت متعدد ارکان شامل تھے۔
مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ ہم نے وفاقی وزیر دفاع کو اپنے تمام تحفظات سے آگاہ کردیا ہے کہ اگر اگلے تحفظات دور نہ کیے گئے تو ہر دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔ دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے ناراض اراکین کی تعداد کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ناراض اراکین کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔