لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کروا کر قوم کی خدمت کررہی ہے، سی پیک منصوبہ سے خوشحالی کا انقلاب برپا ہو گا۔
لیگی حکومت ملکی وقار اور سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی ۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین یونین کونسل 247کاہنہ نو حاجی بشارت علی رحمانی نے اپنے آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے وزیر اعظم پاکستان کو پانچ سال حکومت کرنیکا جو مینڈیٹ دے رکھا ہے۔
انشاء اﷲ ضرور پورا ہو گا۔حکومت کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے سیاستدانوں کی تمام تر امیدوں پر عوام نے پانی پھیردیا ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے جراتمندانہ اقدامات اور مدبرانہ حکمت عملی کے بل بوتے پر وطن عزیز پاکستان کو ترقی ‘خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور اب انشاء اﷲ 2018 ء ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا سال ہو گا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمدارشدرضا ایڈووکیٹ،محمدآصف رحمانی ،غلام مصطفیٰ بھٹی،محمدشکیل بھٹی ودیگربھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن صرف اور صرف ملک اور عوام کی بے لوث خدمت کا سچا جذبہ رکھتی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر الزامات لگانے والے سیاستدان اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ عوام کا بھاری مینڈیٹ اپنے قائد پر لگے ہر الزام کا جواب دوبارہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں دینگے۔