کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملک کو دہشت گردی اور کرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کی جد وجہد کررہی ہے ،شہر قائد میں امن کی بحالی کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیچ پر ہے۔
اور انشا اللہ پاک فوج اور رینجرز کی کاوشوں کی بدولت ملک میں خصوصاً کراچی میں امن کا قیام اور روشنیاں بحال ہورہی ہیں ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کے ہمراہ الفلاح سوسائٹی اور ملیر 15کا تفصیلی دورہ کرکے عوام ،کارکنان اور تاجر برادری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کارکنان سے کہاکہ وہ اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے عوامی رہنمائی کے ساتھ کام کریں۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کریں مسلم لیگ(ن) شہر قائد ی ہر نشست پر مقابلہ کرے گی عصمت انور محسود نے دورے کے موقع پر عوام اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور اُن سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں صالح نمائندوں کا انتخاب کریں جو اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے اُن کے درمیان موجود ہو عصمت انور محسود نے کہاکہ مسلم لیگ کے کارکنان اور رہنماء عوام میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔