مسلم لیگ ن ضلع چکوال چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ نے ملک تنویر اسلم اور ملک محمد اسلم سیتھی کو صوبائی وزیر بننے پر مبارک باد پیش کی ہے

چکوال : ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ضلع چکوال چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ نے ملک تنویر اسلم اور ملک محمد اسلم سیتھی کو صوبائی وزیر بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک تنویر اسلم پر بھاری ذمہ داری عائد ہو چکی ہے۔

چکوال کی عوام امید رکھیں کہ جس طرح ملک تنویر اسلم سابقہ ادوار میں حلقہ پی پی اکیس میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اب وہ پورے ضلع چکوال میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ حلقہ پی پی بائیس کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حلقہ پی پی بائیس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

اب حلقہ پی پی بائیس سردار زوالفقار علی خان دلہہ کی قیادت میں لوگوں کے مسائل حل ہونگے۔ اور ترقیاتی کاموں کا پورے حلقہ پی پی بائیس میں جال بچھا دیں گے۔ ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ کی خواہش ہے کہ وہ محروم لوگوں کی محرومیوں کو دور کریں اس سلسلہ میں سردار ذوالفقار علی خان مسلسل لاہور میں اعلیٰ قیادت کے رابطہ میں ہیں۔ اور اپنے حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔