کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے پارٹی معاملات پر اختلافات کے سبب مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ پیر پگارا کو پیش کیا ہے ، فنکشنل لیگ کے میڈیا آرگنائزر کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پیر پگارا نے امتیاز شیخ کا استعفیٰ پارٹی کے صوبائی صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی کو بھیج دیا ہے جو استعفے کی منظوری سے متعلق فیصلہ کریں گے۔