مسلم لیگ (ن) کراچی کے رہنماء عصمت انور محسود کاوزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120 کے اُمیدوار عصمت انور محسود نے کہاہے کہ مسلم لیگ بانیان پاکستان کی جماعت ہے، جمہوریت کو پروان چڑھانے اور اسے دوام بخشنے کے لئے مسلم لیگ کا کردار ہمیشہ ہر اول دستہ کا رہا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے بیش بہا خدمات انجام دیئے ہیں اور یہی وجہ ہے۔

کہ آج مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے عید الفطر پر شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ، گرین ٹائون اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے کارکنان اور عوام سے عید ملے اور انہیں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عید کی دلی مبارک باد پیش کی۔

اور کارکنان اور عوام میں میٹھائیاں تقسیم کی اس موقع پر کارکنان اور عوام سے ملاقات میں عصمت انور محسود نے کہا کہ جمہوریت کے لئے کارکنان مسلم لیگ (ن) کی جدو جہد کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مشرف آمریت کے خلاف سینہ سپر رہ کر جدو جہد کی عصمت انور محسود نے کارکنان سے کہاکہ وہ عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں انشا اللہ وہ دن بھی جلد آئے گا۔

جب کارکنان مسلم لیگ ملک سے کرپشن، دہشت گردی اور منافرت کا خاتمہ کرینگے اور اپنی بے مثال جدو جہد کے ذریعے چاروں صوبوں میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) کی عوامی حکومت قائم کرینگے اس موقع پر عصمت انور محسود نے اپنے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) PS-120کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔